مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان نے فوج کو جوہری ہتھیاروں کی تعداد میں اضافہ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کم جونگ ان کا کہنا ہے کہ ملک میں جوہری ہتھیاروں کی تعداد بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے فوج کو ہدایت کی کہ جوہری ہتھیاروں کی تیاری جاری رکھی جائے۔ شمالی کوریا کے صدر نے مزید میزائل تجربات کی بھی ہدایت کی۔ ان کا یہ بیان تین بیلسٹک میزائلوں کےتازہ ترین تجربے کے بعد سامنے آیا ہے۔
شمالی کوریا کے صدر نے فوج کو جوہری ہتھیاروں کی تعداد میں اضافہ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
News ID 1866727
آپ کا تبصرہ